ہندوستان میں پڑوسی ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس

330

نئی دہلی:افغانستان کے پڑوسی ملکوں میں سیکورٹی سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے دوران ہندوستان میں وسطی ایشیا کے مختلف ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں تشکیل پانے والے اس اجلاس میں ہندوستان کے علاوہ قزاقستان،  کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں اور ترکمانستان کے سفیر نے شرکت کی ۔

اس اجلاس سے اپنے خطاب میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے افغانستان کی سیکورٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو ایک اہم موضوع اور اس مسئلے کو تمام پڑوسی ملکوں کے لئے باعث تشویش قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ کا مقابلہ کیا جانا سب کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے اور تمام ملکوں کو چاہئے کہ دہشت گردانہ اقدامات میں ملوث اداروں اور تنظیموں کی حمایت کرنے سے گریز کریں ۔

ہندوستان میں افغانستان کی سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں پائی جانے والی تشویش اور دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لئے جانے سے متعلق اس قسم کا یہ پہلا اجلاس تشکیل پایا ہے ۔