اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور موڑ پر اتواربازار میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ،200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایچ نائن میں اتوار بازار میں آگ لگنے کے باعث 200 دکانیں جل گئیں، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔ آگ بے قابو ہوگئی جس کی وجہ سے راولپنڈی فائر فائٹرز کو بھی طلب کرلیا گیاتھا کوششوں کے بعد لگی آگ پر قابو پالیا گیاہے
پولیس نے اتوار بازار کی جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ۔ فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں اور راولپنڈی کے 6فائر ٹینڈرز درجنوں ریسکیواہلکار بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اتوار بازار میں ٹوٹل 2700 دکانیں ہیں، پٹرول اور جنریٹر ہونے کی وجہ سے وقفے وقفے سے دھماکے ہوئے ۔ جبکہ آتشزدگی کے واقعے کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔