حکومت اپوزیشن کے رابطے، ایاز صادق کے بڑے انکشافات

908
the national mainstream

اسلام آباد : حکومت اپوزیشن میں مذاکرات کے لیے رابطے شروع ہو گئے ۔ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے ارکان سے رابطے شروع کر دیے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے رابطوں کی تصدیق کر دی ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف جنوری 2023ء میں پاکستان واپس آئیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات ہونے چاہییں۔

ایک انٹرویو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ مارچ 2023 سے جون 2023 ء تک اسمبلیاں ٹوٹنا نا ممکن نظر آ رہا ہے سیاسی جماعتیں مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرتیں ۔ پاکستان تحریک انصاف سے ضرور بات چیت ہونی چاہیے ۔ پرویز خٹک اور اسد قیصر کا ٹیلی فون آیا ہے بات چیت کے لیے کہا اور دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملاقات ہونی چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگست 2023 ء میں حکومتی مدت پوری ہو گی ۔ حکومتی مدت پوری ہونے کے بعد ہی انتخابات ہونے چاہییں۔ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو رمضان اور بجٹ آ رہا ہے  ۔ مارچ سے جون 2023 ء تک اسمبلیاں ٹوٹنا نا ممکن  نظر آ رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ماہ جنوری میں پاکستان واپس آئیں گے ۔ عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر نواز شریف وطن میں موجود ہوں گے ۔ حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ۔