صحافیوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

325

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافیوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے ، صحافیوں کی حفاظت ، سکیورٹی اور تحفظ بہت ضروری ہے ،میڈیا کسی بھی جمہوری ریاست کا اہم ستون ہے ، پاکستان کے صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے ۔

منگل کے روزاسلام آباد میں جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت اقوام متحدہ کے 10سالہ پلان آف ایکشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا  کہ آزادی اظہار رائے ہر معاشرے کیلئے فروری عنصر ہے ، صحافیوں کے حقوق کیلئے حکومت اقدامات کردی ہے ، صحافیوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے  اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے ، صحافی شہید ارشید شریف کا قتل افسوسناک حادثہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے  ارشد شریف معاملے پر کینیا کے صدر سے بات کی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اس معاملے پر کینیا کے حکام سے رابطے میں تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ارشد شریف قتل کے حوالے سے میں نے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کیلئے خط لکھا ، تمام تر صحافی برادری میرے دل کے قریب ہیں، صحافیوں کی حفاظت ، سکیورٹی اور تحفظ بہت ضروری ہے ، میڈیا کسی بھی جمہوری ریاست کا اہم ستون ہے ، پاکستان کے صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے ، صحافیوں کے تحفظ کیلئے حکومت، میڈیا اور سول سوسائٹی نے ملکر کام کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ سیفٹی کمیشن نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے پر زوردیا ہے ، صحافیوں کے زندگی کے ہر شعبے میں ہمت، جذبے اور اپنے جذبات کا اظہار حاصل ہے ، صحافیوں کو اپنی آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے ، وہ اپنی بات باآسانی عوام تک پہنچانے  کی صلاحیت رکھتے ہیںِ اس موقع پر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔