منگلا پن ڈیم کے بجلی کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفریشمنٹ منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکور ہیں، اس منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے، پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہا ہے، ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے ، سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے، جس کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اس وقت پاکستان پانی، ہوا اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر کام کررہا ہے۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک امریکا بہترین تعلقات کی مثال ہے، پاکستان کوبدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، بحالی کے کاموں کے لئے سب کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی، پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پیر کے روز منگلاڈیم پن بجلی کے یونٹ 5اور6ریفریشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین واپڈا سے مصافحہ کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ منگلا ڈیم پن بجلی کے یونٹ 5اور 6ریفریشمنٹ منصوبے کا پراجیکٹ خوش آئند ہے ، ریفرشمنٹ منصوبے کے افتتاحی تقریب میں شرکت اعزاز ہے ، منگلا ڈیم منصوبہ ملکی تاریخ میں ایک سنگ میل حیثیت رکھتا ہے ، پاکستان پن بجلی ، ونڈوپاوراور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے ذرائع پر کام کررہا ہے ، منگلا ڈیم پن بجلی کے یونٹ 5اور6کی ریفریشمنٹ منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکور ہوں، منگلا پن ریفریشمنٹ منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے ، سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے ، جس کے اقدامات کررہے ہیں، امریکا نے پاکستان کو منصوبے میں مالی تعاون فراہم کیا۔
پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہا ہے ، اب وقت ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں ، منگلا کی اپ گریڈیشن نہایت اہم منصوبہ ہے ، یو ایس ایڈز نے 150ملین یورو قرضہ دیا ہے ، واپڈا نے اپنے وسائل سے 120ارب روپے کی شراکت داری کی ہے ، پاکستان آج ہی مشکل چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، ہماری مخلوط حکومت پوری کاوشوں سے چیلنجز کا مقابلہ کررہی ہے ، الحمداللہ پاکستا ن نے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی ہے ، جنرل ایوب خان کا منگلا ڈیم بنا کے دینا تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا ، 2013کے بعد نواز شریف دور میں توانائی بحران کو ختم کیا گیا تھا ۔