بیجنگ: چین کی فیوچر مارکیٹ میں نومبر 2022 کے دوران تجارتی حجم میں گزشتہ برس کی نسبت شرح نمو 3.95 رہی۔
چائنہ فیوچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی کاروبار 527.9 کھرب یوآن (تقریبا 74.8 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو اکتوبر کی نسبت 58.09 فیصد زائد ہے۔
مارکیٹ کا تجارتی حجم گزشتہ ماہ کی نسبت 55.68 فیصد اضافے سے 70 کروڑ لاٹ تک پہنچ گیا۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ٹریڈنگ 6.1 ارب لاٹ رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 11.74 فیصد کم ہے جبکہ مجموعی کاروباری مالیت 4869.3 کھرب یوآن رہی۔