فیصل آباد: پاک فوج کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا51 واں یوم شہادت کل (پیر) کو منایا جائے گا، مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
میجر اکرم شہید 14اپریل1938ء کو جہلم کے علاقہ پنڈ دادن خان میںپیدا ہوئے ان کے والدملک سخی محمد بھی پاک فوج میں حوالدار تھے۔
میجر محمد اکرم نے دسمبر 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران کوہلی کے محاذ پر تعیناتی کے دوران دشمن کے ٹینک تباہ کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچایا،میجر محمداکرم5دسمبر1971ء کو بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے وہ مشرقی پاکستان موجودہ بنگلا دیش میں مدفون ہیں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔