راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن2مہینے پہلے ہوں یا بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی اُس کواندازہ ہے کہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا،الیکشن ناگزیر ہیں ،سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔
عمران خان سےآدھہ گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی اُس کواندازہ ہےکہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتاالیکشن ناگزیر ہیں سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کےضامن ہیں الیکشن2مہینےپہلےہوں بعدمیں ہوںPDMکی سیاست دفن ہو گئی ہےاسمبلی توڑناکوئی مسلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 3, 2022
انہوں نے کہا کہ الیکشن2مہینے پہلے ہوں یا بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ،اسمبلی توڑناکوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے۔
جبکہ شیخ رشید احمد نے ایک نجی ٹی وی کے بیورو چیف اور سینئر صحافی صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا، اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔آمین۔