کراچی (رپورٹ : مقصود احمد) ٹیبل ٹینس چیمپئنز لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں 8 فرنچائزز ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے ہوئے کراچی کے اسلامیہ کلب میں کھیلی گئی چیمپئنز لیگ کا شاندار اختتام کیلوفورنیا دبنگ کی ٹرافی اٹھانے کے ساتھ ہوا۔
فائنل معرکے میں کیلوفورنیا دبنگ نے شمسی اکیڈمی چیلنجر کو دو کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے شکست دی جبکہ پریمئیر کیبل وارئیرز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی پاکستان بزنس گروپ کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن لیگ میں شامل 8 فرنچائزز نے گولڈ ، پلاٹینیم اور سلور کیٹیگریز کے 44 پلئرز نے حصہ لیا۔
جن میں لاہور لائینز، کراچی فائٹرز، گوادر چیمپئنز،کیلوفورنیا دبنگ، جی ایف ایس ٹائگرز، شمسی اکیڈمی چیلنجرز، پریمئیر کیبل وارئیرز اور فلک ناز ہاکس کی ٹیمیں شریک تھیں ایونٹ میں سنگل لیگ کے مقابلے بھی منعقد ہوئے مینز سنگل لیگ میں حسیب خان پہلے فہد خان دوسرے اور شاہ خان تیسرے پر رہے لیڈیز سنگل لیگ میں پرنیہ خان پہلے، حور فواد دوسرے اور حائقہ حسن تیسری پوزیشن پر آئیں۔
لیگ میں شامل بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب بھی عمل میں آیا سنگل لیگ کے کامیاب کھلاڑیوں کو ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے منتخب کرلیاگیا ہے۔میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی نے مزید بتایاہے کہ ساؤتھ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ رواں ماہ نیپال میں کھیل جانی ہے جو 8 دسمبر سے 16 دسمبر تک شیڈولڈ ہے قومی ٹیبل ٹینس کا دس رکنی دستہ میگا ایونٹ میں شرکت کرے گا۔