کشمیرکےبلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پی پی کاصفایا کردیا، فواد چوہدری

686
wiped out

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مکمل صفایا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کر دیا ہے اور تحریک انصاف نے زبردست کامیابیاں سمیٹی ہیں الحمدللہ ،کوئی شبہ نہیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی انتخابات سے بھاگ رہی ہیں اور وہ بھی جوتے اتار کر۔