کوئٹہ میں شہباز گل پر اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا مقدمہ درج

308

 کوئٹہ:پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا،

پولیس کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کیخلاف گزشتہ روز قلعہ عبداللہ تھانے میں درخواست دی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

شہباز گل پر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔