پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہی ہے،شیخ رشید

402
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کیلئے تحریک اطمینان ہوگی، شیخ رشید 

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے عمران خان یہ جنگ جیتے گا ، پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہی ہے ،تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوارہے ہیں اور پاکستانی باہرکے بینکوں میں بھیج رہے ہیں روس نے تیل دینے سے انکار کردیاہے ،گوگل نے کیرئیرپیڈامعطل کردیاہے ،مہنگائی دوگنی زرمبادلہ کم ہوگیا۔ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں جو عمران خان کیساتھ غداری کریگا اپنی سیاست دفن کرے گا، دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پے لکھی گئی ہے ،آصف زردای اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں ،آصف زردای سندھ کی فکر کریں30جنوری سے پہلے قبل ازوقت الیکشن کافیصلہ ہوجائیگا۔