مولانا کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر بیان کیا جارہا ہے،  پارلیمانی سیکریٹری مواصلات

327

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات شاہدہ اختر علی نے کہا ہے کہ  جس طرح مولانا فضل الرحمن کے الفاظ کو سیاق سباق  کے بغیر شائع کیا جا رہا ہے اور توڑ مروڑ کر بیان کیا جارہا ہے اس کی  ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

پارلیمانی سیکریٹری  مواصلات نے کہا کہ   جب سے یہ تحریک  انصاف آئی ہے انہوں   نے اخلاقیات اورمعیشت کا بیڑہ غرق کیا، مولانا فضل الرحمن  ایک دوریش، زیرک اور دور اندیش سیاست دان ہیں۔