عمران خان کی دھمکی چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے؛ فضل الرحمان

278

کراچی:سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھمکی چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے، اگر کسی نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں تو انتخابات کرانے چاہئیں، عمران خان کو انتخابات سے سمجھ آجائے گی کہ عوام اس سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ روزکراچی میں خورشید شاہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

ملاقات میں عمران خان کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں توڑنے کی دھمکی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی دھمکی چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے، اگر کسی نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں تو انتخابات کرانے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو انتخابات سے سمجھ آجائے گی کہ عوام اس سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ کہ موجودہ سیاسی قیادت نے عمران خان کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی، عمران خان سیاست کرنا ہی نہیں چاہتے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا افراتفری پھیلانے کا مقصد سیاست نہیں، ایجنڈا کچھ اور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نہ پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، وفاقی حکومت کا اب اولین ہدف عوام کو فوری ریلیف دینا ہے