اسمبلیاں توڑنے سے وفاق کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ایاز صادق

294
the national mainstream

اسلام آباد: وفاقی وزیر اقتصادی امور اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان اگر خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں توڑتے ہیں تو اس سے وفاق کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایاز صادق نے کہا کہ  عمران خان حکومت چھوڑ کر حکومت لینے کا رسک لے رہے ہیں اور اس کی کیا گارنٹی ہے کہ و ہ واپس جیت کر ہی آئیں گے کیونکہ آج2018 والے حالات نہیں ہیں کہ لوگوں کو جہاز پر بیٹھا کر لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  عمران خان کیلئے اب اسٹیبلشمنٹ نے کوئی کردار ادا نہیں کرنا اور بیساکھیاں ساتھ نہیں ہوں گی، عمران خان کیلئے اب اسٹیبلشمنٹ نے کوئی کردار ادا نہیں کرنا ہے، بیساکھیاں ساتھ نہیں ہوں گی۔

 ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے کہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ہم الیکشن کی طرف جائیں گے، بھرپور حصہ لیں گے، نیوٹرل نگران حکومت بنے گی کیونکہ لگتا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان اتفاق نہیں ہو گا اور معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑنا ہے، ہمیں بھی کوئی گھبراہٹ نہیں ہے، ہم اپنی اسٹرٹیجی بنا رہے ہیں اور وقت آنے پر سامنے لائیں گے، ہم ٹھنڈ میں ہیں، وفاقی حکومت کہیں نہیں جائے گی۔