وفاقی حکومت کی ڈونرز کانفرنس کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

402
build houses

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے بچاوٴ اور امدادی سرگرمیوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی صورتحال اور موسمیاتی لچکدار بحالی اور تعمیر نو کے لیے مالی وسائل کو متحرک کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی امداد برائے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی برائے رابطہ نے ترقیاتی شراکت داروں کو سیلاب سے بچاوٴ اور امدادی سرگرمیوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی صورتحال اور موسمیاتی لچکدار بحالی اور تعمیر نو کے لیے مالی وسائل کو متحرک کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس کی تیاری بارے تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے ۔

ترقیاتی شراکت داروں پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کے کرنے پر زور دیا وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی امداد برائے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی برائے رابطہ کا چھٹا اجلاس جمعرات کے روز وزارت اقتصادی امور میں وفاقی وز یر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کا مقصد ترقیاتی شراکت داروں کو سیلاب سے بچاوٴ اور امدادی سرگرمیوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی صورتحال اور موسمیاتی لچکدار بحالی اور تعمیر نو کے لیے مالی وسائل کو متحرک کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس کی تیاری کے بارے میں بریفنگ ا دیناور حساسیت پیدا تھا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے کنٹری ڈائریکٹر کرس کائے نے اسٹیئرنگ کمیٹی کو خوراک کی صورتحال پر بریفنگ دی اور ترقیاتی شراکت داروں پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کے کرنے پر زور دیا۔اقتصادی امور کے وزیر نے اجلاس سے خطاب کیا اور بحالی اور تعمیر نو کے لیے پیش رفت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔