چین میں صدیوں پرانے سکوں کا ڈھیر دریافت

575

نان جنگ:چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں قدیم سکوں کا ایک ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس کا وزن 1.5 ٹن ہے۔ 

یہ سکے تانگ (907-618) اور سونگ (1279-960) عہد سے تعلق رکھتے ہیں۔زیر زمین باقیات یان چھنگ شہر کی جیان ہو کانٹی کے شوانگ ڈون گاں میں دریافت ہوئی ہیں۔ گڑھا منہ دہانہ مربع شکل میں 1.63 میٹر لمبا ، 1.58 میٹر چوڑا اور 0.5 میٹر گہرا تھا۔ تنکے کی رسیوں میں جڑے کانسی کے سکے صاف ستھرے تہہ دار اور اندرسے ہموار تھے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق سونگ خاندان سے تھا۔دریافت شدہ سکے اچھی طریقے سے محفوظ تھے  اور ان میں سے بیشتر میں لکھائی واضح تھی جو مزید تحقیق میں بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

محققین کا کہنا ہے کہ قدیم چین میں اس طرح کا ذخیرہ اکثر زمین میں دفن کیا جاتا تھا تاکہ قیمتی پورسلین برتن، سکے، دھاتی اوزار اور دیگر قیمتی اشیا محفوظ رہ سکیں۔سکے کے ذخیرے کے اطراف 70 کنویں بھی ملے ہیں جو سونگ اور جن فوجیوں کے جنگی محاذ کے قریب تھے جس سے محققین کو حیرت ہوئی کہ اس جگہ کا کسی چھونپڑی والے کیمپ سے تعلق ہو سکتا ہے۔