کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ آئندہ سال یوم تاسیس پر بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن جائینگے،55 ویں یوم تاسیس پریہ عزم کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائینگے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو وہ نہ صرف آگے لے کر چلیں گے بلکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نشترپارک میں پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پرمنقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ 55 سال پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو عوامی پارٹی بنائی جس کا نام پیپلز پارٹی رکھا گیا،آمروں اوراس کی باقیات کی سازشوں کے باوجود پارٹی آج بھی متحد ہے،ملک بھر میں یوم تاسیس کی تقریبات جاری ہیں،اگلا سال بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بنانے کا ہے۔