پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد لانا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں، پرویز الٰہی

372

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ہم عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی توڑنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں ،عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔تحریک عدم اعتماد کاجسے شوق ہے ،وہ لے آئے۔اسمبلی ان سیشن ہوتوتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی اورنہ ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جاسکتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہوتو گورنر راج بھی نہیںلگ سکتا، ہم نے تمام کام آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کرکیے ہیں اورکررہے ہیں ، وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے۔عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کربددعا ئیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو صرف مانگناآتا ہے اوروہ صرف اچھے طریقے سے مانگ سکتا ہے۔بھکاری بھی ایک در پر بار بار بھیک مانگنے آئے توگھر والے دروازہ بند کردیتے ہیں۔ شہبازشریف نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی آباد کاری اوربحالی کا کام کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہپنجاب حکومت پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے واجب ادا بلوں کی فی الفور ادائیگی یقینی بنائے گی۔