برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے کا گوادر کا دورہ 

671

گوادر:برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر تجارت برائے پاکستان سارہ مونے  نے گوادر پورٹ اور گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے متنوع منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ  سال گوادر میں ہونے والی بین الاقوامی سرمایہ کار کانفرنس میں برطا نوی سرمایہ کاروں کی شرکت اشارہ دیا  ۔گوادر پرو کے مطابق گوادر میں غیر ملکیوں کے اعلی سطحی دوروں کی بڑھتی ہوئی رفتار  کے عروج کو محسوس کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر تجارت برائے پاکستان سارہ مونے نے گوادر کا 2 روزہ دورہ کیا۔ سرمایہ کاری کی صلاحیت کا جائزہ لینے کا ایجنڈا لے کر  اس نے گوادر پورٹ، گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے تاجروں اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے بھی بات چیت کی۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اور گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے متنوع منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اگلے سال گوادر میں ہونے والی بین الاقوامی سرمایہ کار کانفرنس میں برطانیہ کے سرمایہ کاروں کی شرکت کے بارے میں ایک مضبوط اشارہ دیا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے دورے کے دوران برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر ٹریڈ برائے پاکستان سارہ مونی نے ڈائریکٹر فنانس جی ڈی اے طارق عزیز لاسی سے ملاقات کی جنہوں نے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان اور جی ڈی اے کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ گوادر پرو کے مطابق طارق عزیز لاسی نے کہا کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ اور فری اکنامک زون کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مراعات کا ماحول بنایا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق   انہوں نے مزید کہا  کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک سمارٹ ورکنگ ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی عالمی اہمیت کے پیش نظر سمارٹ پورٹ سٹی کا ماسٹر پلان بنایا گیا ہے جو مستقبل میں شہر کو ایک آرام دہ اور ترقی یافتہ شہر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اگلے سال مکمل ہو جائے گا جس کی تکمیل سے گوادر ملکی و غیر ملکی تجارت اور سیاحت کے لیے دنیا کے نقشے میں ایک نیا اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر نے گوادر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور گوادر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسے گوادر کا ترقیاتی ماڈل پسند آیا۔