پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

358
commentary

راولپنڈی:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انگلینڈ سے ڈیوڈ گاور، ناصر حسین اور مائکل اٹھیرٹن کمنٹری پینل میں شامل ہیں ۔ پاکستان سے وقار یونس، باضد خان اور عروج ممتاز کمنٹری پینل میں شامل ہوں گی۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ناصر حسین اور مائکل اٹھیرٹن  پاکستان میں پہلی بار کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سیریز میں 27 ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں بگی کیمرہ اور ہاک آئی ریویو سسٹم کی بھی سہولت دستیاب ہوگی۔