اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی تنقید سے اتنا خوف کہ انھیں پھر گرفتار کر لیا گیا۔
ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ اگر آپ لوگوں کو غیر قانونی طور پر اگراغوا ء کریں گے ،ان پر تشدد کریں گے، ان کی خواتین کی ویڈیوز بنائیں گے تو ان سے آپ خوفزدہ ہونے کی توقع کرتے ہوں گے لیکن اب معاملہ خوف سے نکل گیا ہے، ایسے ہتھکنڈے صرف نفرتیں پیدا کریں گے ۔
اعظم سواتی کی تنقید سے اتنا خوف کہ انھیں پھر گرفتار کر کیا گیا، اگر آپ لوگوں کو غیر قانونی طور پر گراغوء کریں گے ان پر تشدد کریں گے ان کی خواتین کی ویڈیوز بنائیں گے تو ان سے آپ خوفزدہ ہونے کی توقع کرتے ہوں گے لیکن اب معاملہ خوف سے نکل گیا ہے ایسے ہتھکنڈے صرف نفرتیں پیدا کریں گے https://t.co/Iu9tB3WKvT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 27, 2022
دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن انکو اور انکی اہلیہ کو انصاف نہ مل سکا۔ سپریم کورٹ اس کیس کا سوموٹو لیں اور ایک 74 سالہ سینیٹر کو انصاف فراہم کریں۔
The dignified manner in which azam swati conducted himself as he was arrested today shows he is fighting for a principle. You can disagree with his choice of words or even his views, but you cannot disagree with him that whatever happens must do so within ambit of law.
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 27, 2022