راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں سٹیج نہیں لگواسکی۔
ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے اتوارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ وزیر داخلہ نے خوف وہراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کے لئے ریفرنڈم تھا،اعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77وزراء عوام میں نہیں جاسکتے گھروں میں قیدوبند ہیں، تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سے نہیں۔
وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کےلیے ریفرنڈم تھااعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سےخوفزدہ حکومت کی سازش ہے77وزراءعوام میں نہیں جاسکتےگھروں میں قیدوبندہیں تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیےخطرہ ہیں ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سےنہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 27, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے،میں پہلے ہی کابینہ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑدیں اور الیکشن میں جائیں۔