کینیڈین وزیراعظم کا مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی ایکٹ کے نفاذ کا دفاع

293

ٹورنٹو:کینیڈا کے وزیر اعظم نے مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی ایکٹ کے نفاذ کا دفاع کیا ہے،

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گزشتہ موسم سرما میں انہوں نے یہ اقدام ملک میں کئی ہفتوں سے جاری لازمی کووڈ ویکسین پالیسی اور کورونا پروٹوکول کے تحت پابندیوں کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر اٹھایا تھا ۔

جسٹن ٹروڈو نے یہ بیان پبلک آرڈر ایمرجنسی کمیشن کے سامنے دیا جو اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا ان کی حکومت ایکٹ کو نافذ کرنے کا جواز رکھتی تھی،کینیڈا کے وزیر اعظم نے انکوائری میں بتایا کہ ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مقصد مظاہرین اور عوام دونوں کو محفوظ رکھنا تھا۔