لاہور:پنجاب کے اکثر میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک تمام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ،
موٹروے پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے سمیت قومی شاہراہوں پر بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے لہذا شہری احتیاط برتیں،پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ساتھ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسموگ چھانے لگی۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جب کہ بھارتی شہر کولکتہ دوسرے نمبر اور بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکہ آلودہ ترین شہروں میں چوتھے، کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔