اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اتحادی جماعتوں نے بھی اس سلسلے میں حکومت کے فیصلے کی تائید کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کے مابین بیک ڈور رابطے جاری ہیں جس میں ایک دوسرے کو مطالبات پیش کیے جارہے ہیں۔ ان بیک ڈور مذاکرات میں حکومت نے پی ٹی آئی کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ بیک ڈور رابطوں میں واضع پیغام دیا ہے کہ پیشگی شرائط پر کسی صورت باضابطہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔قبل از وقت انتخابات، انتخابی اصلاحات، نگراں حکومت اور دیگر تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
دونوں جانب رابطوں کے لیے سرگرم شخصیات نے پی ٹی آئی کو حکومت کا پیغام دیا ہے کہ مذاکرات میں جو چیزیں طے ہوں گے اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔