کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ان کی تنخواہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل کو خط بھی لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جاری کردہ خط میں محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے 2ہزار 19 ملازمین کی فوری تنخواہیں روکنے کا کہا ہے ۔ سیکرٹری تعلیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے۔
ان میں کراچی کے 144، حیدرآباد 132،میرپور خاص 114قمبر شہداد کوٹ 464، جیکب آباد 190، دادو 102بےنظیرآباد 182، شکارپور 128، نوشہروفیروز 89، لاڑکانہ 155، سانگھڑ کے 28 شامل ہیں۔