حارث رﺅف کی آبی پرندوں کو دانا ڈالنے کی ویڈیو وائرل

371

لاہور:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف کی آبی پرندوں کو دانا ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،

سوشل میڈیا پر حارث رﺅف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فاسٹ بولر کو ساحل پر بیٹھے آبی پرندوں کو دانہ ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رﺅف پرسکون انداز میں ساحل پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے ارد گرد آبی پرندے موجود ہیں جنہیں وہ دانا ڈال رہے ہیں۔

فاسٹ بولر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے حارث رﺅف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی میچ نہ ہو تو موڈ ایسا ہوتا ہے،ایک صارف نے لکھا حارث پرندوں کو ایسے دانا ڈال رہے ہیں جیسے بھارت کے خلاف میچ میں سوریاکمار یادیو سے چوکا کھاکر دانہ ڈالا تھا۔