موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے کلائیمنٹ بینک قائم کیا جائے، بلاول زرداری

335

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے ماحول کو نقصان پہچانے والے ایندھن کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے عملی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوپ 27 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم معاہدہ اور ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کا قیام پوری دنیا کی بڑی کامیابی ہے۔

بلاول زرداری نے کہاکہ  موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے کلائیمنٹ بینک قائم کیا جائے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو مناسب شرح پر قرضے فراہم ہو سکیں۔پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں سے صرف ترقی پذیر ممالک ہی نہیں ترقی یافتہ ممالک بھی متاثر ہوں گے ۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کو دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا کرنا ہے، ماحول کو نقصان پہنچانے والے ایندھن کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے عملی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

بلاول  نے کہا کہ مالی تعاون کا معاملہ کوپ کے آئندہ اجلاس تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کرے گا، جی 77 پلس چین کے ارکان میں سے بہت سے ممالک ماضی میں ہونے والے وعدوں کی عدم تکمیل پر پریشان ہیں، یہی وجہ ہے کہ معاہدے کی تحریر اس حوالے سے اہم ہے جو ممالک کو اپنے وعدوں کی پاسداری کا پابند بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کوپ 27 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم معاہدہ کسی ایک ملک نہیں، پوری دنیا کی جیت ہے، معاہدہ ان لوگوں کی جیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے متاثر ہوئے ہیں، مالی تعاون کے حوالے سے دیکھنا ہے کہ عالمی مالیاتی نظام کیا طریقہ کار ہوگا اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کو اس سے کس طرح فائدہ پہنچے گا۔