نئی دہلی: بھارت میں ایک پنچایت کی جانب سے بچی سے زیادتی کے ملزم کو اٹھک بیٹھک کی سزا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نواڈا کے ایک گاﺅں کی پنچایت کی جانب سے لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو اٹھک بیٹھک کی سزا دی گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹھک بیٹھک کی سزا پانے والا شخص 6 سالہ بچی کو چاکلیٹ دینے کا لالچ دیکر قریبی پولٹری فارم میں لیکر گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے درندے کو پکڑ کر ولیج کونسل (پنچایت) کے سامنے پیش کیا گیا جہاں گاں کے بڑوں نے فیصلہ کیا کہ ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا تاہم پنچایت نے بچی کو غیر متعلقہ جگہ پر ساتھ لے جانے پر صرف اٹھک بیٹھک کی سزا سنائی.
https://twitter.com/AhmedKhabeer_/status/1595840528783839232?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1595840528783839232%7Ctwgr%5Ea9f04961c06584ed1d2e43d0329fa6fa8749a34f%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.city42.tv%2F25-Nov-2022%2F96442
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم پنچایت کے سامنے اٹھک بیٹھک کر رہا ہے تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے پنچایت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسے انصاف کا قتل قرار دیا جا رہا ہے.
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔