اسلام آباد میں دوبارہ دفعہ 144کا نفاذ، جلسوں، مظاہروں پر پابندی

318

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے جلسے، ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے پر پابندی عائد کردی،

ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ144کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی،

نفاذ پورے توسیع شدہ ریڈ زون میں ہوگا،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلسے، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے پر پابندی عائد رہے گی، پابندی دو ماہ تک جاری رہے گے۔