راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پرآج 25 نومبر بروز جمعتہ المبارک ملک بھر میں یوم انسداد سود منایا جا رہا ہے،
۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی ملک محمد اعظم نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی راولپنڈی ضلع میں بھی بھر بھرپور انداز میں یوم انسداد سود منایا جا رہا ہے ۔
اس موقع پر علما کرام جمعہ کے اجتماعات میں سود کی حرمت کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے ۔
جبکہ بعد نماز جمعہ راولپنڈی شہر اور کینٹ کے متعدد مقامات کے علاوہ تحصیل ہیڈ کو رٹرز پر بھی مظاہرے کئے جائیں گے۔