اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد نے الاٹ شدہ گھر میں رشتے داروں کو ٹھہرانے کا نوٹس لے لیا۔
پولیس افسران کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ رشتے داروں کو دینے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد نے سرکلر جاری کر دیا۔جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ زیادہ تر پولیس افسران نے رشتے داروں کو گھر دے رکھے ہیں۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران الاٹ شدہ گھر کسی رشتے دار کو رہائش کے لیے نہیں دے سکتے۔آئی جی اسلام آباد کے جاری کیے گئے سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی پولیس افسر کو ایسی سرگرمی میں ملوث پایا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔
سرکلر میں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی پولیس افسر نے قانون کی خلاف ورزی کی تو الاٹ شدہ گھر منسوخ کر دیا جائے گا۔