قومی اسمبلی: جماعت اسلامی آج جمعہ کی عام تعطیل کی قرارداد پیش کرے گی

308
National

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفہ کے بعد آج  دوبارہ شروع ہوگا ،اجلاس پانچ بجے شام طلب کیا گیا جو اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوگا ۔معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی۔

اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبرچترالی کی طرف سے جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی  قراردینے  کی اہم نوعیت کی قرارداد پیش کی جائے گی۔اسی طرح ملک میں پینا ڈول گولی  کی قلت  سے متعلق قراردادبھی ایجنڈے پر ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات  اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بحث کی تحاریک بھی ایجنڈے پر موجود ہیں  جب کہ یہ تحریک بھی پیش کی جائے گی کہ یہ ایوان ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کر سکتا ہے۔