اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو اتارا ہے نوجوان ہی ملک و ملت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔
محمد تنویر انور خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں نوجوان قیادت قوم کو میسر آئے گی جمعیت طلبہ عربیہ نوجوانوں کو جدید علوم سے لیس کر کے معاشرے میں اتارے تا کہ اصلاح معاشرہ کا کام ہو سکے ،علماء کرام انیبا کے وارث ہیں ملت کو فرقہ واریت سے نکال کر ایک امت بنانا ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ آزاد جموں وکشمیر کے منتظم فرحان منور کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم فرحان منور نے آزادکشمیر میں جمعیت طلبہ عربیہ کے کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔
گفتگو کرتے ہوئے تنویر انور خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی تبدیلی اور انقلاب میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں نوجوان آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں آزادکشمیر میں 31برس بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے نوجوان آگے بڑھ کر رائے عامہ منظم کریں اور ایسی قیادت کو منتخب کریں جو مستقبل میں ملک و ملت کے لیے سود مند ثابت ہوسکے۔