مظفر آباد: جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود تعلیم،صحت اور خدمت کے میدان میں کار ہائے نمایاں سر انجام دئے ہیں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے راستے میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے ،مرحلہ وار انتخابات پر شدید تحفظات ہیں جماعت اسلامی کی عوام کے لیے شاندار خدمات ہیں
ریاست کے معزز اساتذہ کرام بھوک ہڑتال پر ہیں مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اگر کسی معزز استاد کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا تو جماعت اسلامی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی ،حکومت اساتذہ کرام کے مطالبات پورے کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹائیں میں انتخابی مہم کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ 5پونچھ سردار سجاد انور ،سردار چنگیز خان سمیت دیگر راہنماﺅں نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ انتخابات کے مرحلے پر عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں اور حقیقی قیادت کو منتخب کریں یہ قوم کے مستقبل کا معاملہ ہے جماعت اسلامی نے امانتدار،دیانتدار ،باصلاحیت قیادت عوام کے سامنے پیش کی ہے عوام اعتماد کریں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا تحریک آزادی کشمیر میں کردار پوری قوم کے سامنے ہے صحت تعلیم اور خدمت کے میدان میں بھی جماعت اسلامی بطور سیاسی جماعت سب سے آگے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے مسائل کی جڑ نا اہل قیادت ہے آزاد خطے میں چند خاندان پارٹیاں بدل بدل کر گزشتہ75برس سے عوام کا استحصال کررہے ہیں دیہات کے عوام پختہ سڑکوں تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں آزادکشمیر جیسے چھوٹے سے خطے کا بجٹ سوا کھرب سے بھی زیادہ ہے مگر حکمران طبقے کی نا اہلی کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ زمین پر خرچ ہونے کی بجائے کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے انہوں نے کہاکہ 31سال بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ آیا تو یہ پارٹیاں بہانے بنا کر ملتوی کرانے کی کوششیں کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام ووٹ کی پرچی سے ان کو مستر د کریں اور جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب کرائیں۔