لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف تعیناتی پر اثر انداز ہونا ہے، شاہد خاقان

400

جہلم: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا واحد مقصد آرمی چیف کی سلیکشن پر اثراندازہونا ہے، 26 نومبر کو سپہ سالار کی تعیناتی کا فیصلہ ہونا ہے، وزیراعظم سمری میں سے کسی ایک کوتعینات کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  عمران خان نے 6 ماہ میں گالیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، لیڈر ملک کو انتشارسے بچاتے ہیں،ایک دوسرے کو گالیاں نہیں دیتے، آج ملک کواتفاق کی ضرورت ہے، جس گھرمیں جھگڑا ہو وہ نہیں چل سکتا۔

 رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا واحد مقصد آرمی چیف کی سلیکشن پراثرانداز ہونا ہے، 26 نومبر کو سپہ سالار کی تعیناتی کا فیصلہ ہونا ہے، یہ تعیناتی کا حق صرف وزیراعظم کے پاس ہے، وزیراعظم سمری میں سے کسی ایک کو تعینات کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کے چیف کی سلیکشن متنازع ہو گی تو فائدہ دشمنوں کو ہو گا، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن پرسیاست نہیں کی جاسکتی، عمران خان اس معاملے پربھی اثراندازہونا چاہتا ہے۔

 شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے روس، امریکا، چین سمیت سب سے تعلقات بگاڑے، امریکا کی سازش سے لیکرعمران خان کی ہربات جھوٹی ثابت ہوئی۔