چین میں 24 گھنٹوں کے دوران 27ہزار سے زیادہ کرونا کیسزسامنے آگئے

391
corona

بیجنگ: چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27ہزار سے زیادہ کرونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ایک روز میں مزید 27 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،بیجنگ میں مہلک وائرس سے مزید 2مریض کرونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسے۔

چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 81 سالہ خاتون اور 88 سالہ شخص جان لیوا بیماری سے ہلاک ہوئے،کرونا کیسز بڑھنے پر بیجنگ میں متعدد اسکولوں، پارکوں، اور میوزیم بند کر دیے گئے، مزید سخت کرونا پابندیوں کے نفاذ کا امکان ہے،گزشتہ روز بیجنگ میں کرونا وائرس میں مبتلا 87 سالہ معمر شخص زندگی کی بازی ہار گیا تھا، جو مئی 2022کے بعد کووِڈ سے پہلی ہلاکت تھی۔