آرمی چیف کے تقرر کا عمل شروع ہو گیا، وزیر دفاع

372

اسلام آباد:نئے آرمی چیف کے تقرر کا عمل پیر سے شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزارتِ دفاع کی سمری وزیرِ اعظم آفس میں وصول کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزارتِ دفاع کی سمری وزیرِ اعظم آفس میں وصول کر لی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اجلاس بھی ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ ، وزیرِ قانون سردار ایاز صادق شریک ہوئے۔دوسری جانب اس ضمن میں حکومت، اتحادیوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔

حکومت کو امید ہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی اس عمل میں رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے، آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ کسی کے آرمی چیف بننے پر انہیں اعتراض نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کا عمل پیر سے شروع ہو کر منگل، بدھ تک مکمل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل 27 نومبر کو نئے آرمی چیف کا اعلان کر دیا جائے گا۔