عمران خان کی تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا،رانا ثناء اللہ

230

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔

یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

 رانا ثناء اللہ نے کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہو گا، یہ لانگ مارچ نہیں، رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔

رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر 3سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔