پاکستان میں پہلے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کا قیام لائق تحسین ہے۔ سید امین الحق

844

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) وفاقی وزیر سید امین الحق نے پاکستان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کی لانچنگ تقریب میں کراچی کے ایک نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ میں شرکت کی،

اس موقع پر پسما کے صدر بابر ڈار، سیکریٹری ذین علی، جوائن سیکریٹری تنویر بہلیم سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ سیکریٹری زین علی نے امین الحق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر وفاقی وزیر نے چارٹر ڈیمانڈ کے مطالبات منظور کرتےہوئے جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکٹریٹری رضوان بھٹی، معروف ولاگر ضیاء تبارک ،سید فہد، مشکات خان اور سینئر صحافی حیدر علی بھیموجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایسوسی کا قیام لائق تحسین ہے یہ ملکی سطح پر پہلی تنظیم ہے جو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کر رہی ہے۔

کراچی پریس کلب پر ایک ڈیجیٹل لیب بنائی گئی ہے جو کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے، میری کوشش یہ رہے گی کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ورکرز کو انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ منسڑی کے علاوہ دیگر حکومتی اداروں تک بھی رسائی حاصل ہو۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی کی وزارت اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے رابطہ میں ہے اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکرز کو بیرون ملک سے رقوم کے حصول میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

وفاقی وزیر نے مزیف کہا کہ ہم نے تقریبا 65 ارب روپے کی لاگت سے 70 نئے پروجیکٹس انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے میں صرف کئے ہیں، بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ پاکستان میں تقریبا 195 ملین لوگ موبائل فون استعمال کرتے ہیں جبکے ہمارے دور میں پاکستان میں پہلی بار موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوئی ہے اور ممکن ہے آگے مزید بین الاقوامی کمپنیز بھی اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائیں گے۔

ہماری کوشش ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بلاک چین، آٹومیشن سمیت دیگر اسکلز اپنے بچوں منتقل کریں،

ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں آخری مردم شماری 2017 میں ہوئی اور اب ایم کیو ایم کی کوششوں سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل سینسز 30 مارچ 2022 تک مکمل ہو جائے گا اسکے علاوہ کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کے منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے۔گرین لائن پروجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ہونے کے بعد اب دوسرے فیز پر کام ہوگا۔ حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل تھا جسکی زمین سندھ حکومت نے عطیہ کی ہے، آئندہ چند ماہ میں حیدرآباد انسٹیٹیوٹ کا تعلیمی سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

تقریب میں کراچی پریس کلب کے ذمہ داران، نیوپورٹ انسٹیٹیوٹ کے حکام اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکرز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔