لاہور: تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرح ہونی چاہیے، آرمی چیف سے میری لاہور میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے مسلح افواج کو پنجاب پولیس کے برابر لانا چاہتی ہے،نوازشریف وہ آرمی چیف لگانا چاہتا ہے جو مجھے نااہل کرے اور نوازشریف کے کیسز ختم کریں، پھر اسے اقتدار میں لائیں، راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے معالجین ہفتہ کو میرا معائنہ کر کے اپنی رائے سے آگاہ کریں گے، راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا، ارشد شریف کے معاملے پر ان کا کیا گیا ظلم سب کے سامنے ہے، توشہ خانہ کیس میں انہوں نے مجھے خود عدالت میں جانے کاموقع دیاہے۔
تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ الیکشن کا بھی اعلان ہو جائے حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی، میرے خلاف کوئی کرپشن کیسزنہیں مجھے کوئی خطرہ نہیں، نوازشریف ڈرا ہوا ہے اگرعمران دوبارہ آ گیا تو احتساب پھر شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اگر بھارت روس سے سستا تیل خرید سکتا ہے تو ہمیں بھی خریدنا چاہیے، اس لیے تیل نہیں لیتے کہیں کوئی سپر پاورناراض نہ ہو جائے یہ غلامی ہے، آزاد قومیں اپنے مفاد کودیکھ کرفیصلہ کرتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب تک سب کے لیے قانون یکساں نہیں ہو گا ملک آزاد نہیں ہو سکتا، سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اپنی ایف آئی آرنہیں کٹوا سکتا، اپنی حکومت ہونے کے باوجود طاقتور لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کراسکا، اگر میرے ساتھ ایسا سلوک تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا، ملک میں جب بھی ایم این ایزآتا ہے توپہلے ااپنا تھانے داررکھواتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ملک کی فکر نہیں، ہمیشہ مشکل آتی ہے تو سابق وزیراعظم باہر بھاگ جاتا ہے، اس کوپتا ہے الیکشن کرائے گا تو ہارجائے گا، لیگی قائد اپنی ذات کے لیے ملک کو داﺅ پر لگا رہا ہے، لندن میں چارفلیٹ بنائے منی ٹریل نہیں دے سکا، کیا ایسے شخص کو حق ملنا چاہیے کس کو آرمی چیف بننا چاہیے، جنرل آصف نواز کو نوازشریف نے بی ایم ڈبلیو کی رشوت دی جس کو انہوں نے مسترد کر دیا تھا، میرے خلاف کوئی کرپشن کیسزنہیں مجھے کوئی خطرہ نہیں، نوازشریف کے اربوں روپے بیرون ملک اسی لیے ڈرا ہوا ہے، نوازشریف ڈرا ہوا ہے اگرعمران دوبارہ آ گیا تو احتساب پھر شروع ہو جائے گا۔