لاہو: پنجاب کابینہ نے اورنج ٹرین کے اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ کی منظوری دے دی۔ میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 4 کلومیٹر تک کرایہ 20 روپے، 5 سے 8 کلومیٹر تک کا کرایہ 25 روپے اور 9 سے 12 کلومیٹر تک کرایہ 30 روپے مقرر کر دیا گیا۔ اورنج ٹرین کا 13 سے 16 کلومیٹر تک کرایہ 35 روپے اور 16 سے 27 کلومیٹر آخری اسٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔نیا کرایہ نامہ(آج) جمعہ 18 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔