راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری امید ہے پاکستان سنگین حالات سے نکل آئے گا، 15 دن کے اندر بہتر فیصلے ہوں گے،عمران خان چند دن میں اسلام آباد میں ہونگے اس سے پہلے عدلیہ الیکشن کی راہ نکالے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 20 یا 21 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، عدلیہ کا فرض ہے الیکشن کی راہ نکال کر لوگوں کو افراتفری سے نکالے۔
Media talk #onestreamlive https://t.co/Bp3H0g5Fge
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 16, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ ایک تعیناتی پر ہیجان پیدا کیا گیا ہے، ملک میں بحران سنگین ہوتا جارہا ہے، اب ساری ذمہ داری عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو اہم تعیناتی ہونی ہے اس سے متعلق مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جو بھی چیز یہ نکالتے ہیں وہ عمران خان کے حق میں جاتی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سائفر کے معاملے پر عمران خان نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، ہم تمام ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔