لندن:انگلینڈ کے کرکٹر عادل رشید کے والد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں،سوشل میڈیا پر عادل رشید کے والد نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ انگلینڈ کو ورلڈکپ کے فائنل میں فتح ہوئی تاہم فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری ہیں.
انہوں نے کہا الحمداللہ! انگلینڈ ٹیم میں موجود معین علی اور عادل رشید دونوں میرے بیٹے ہیں، دونوں کشمیری ہیں، پاکستان کے لوگوں کو بھی ان دونوں کھلاڑیوں پر فخر ہے جو انگلینڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی بھی اچھی رہی.
عادل رشید کے والد کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی فتح کے بعد جو بھی ہمیں مبارکباد دے رہا ہے میں ان سے یہی کہہ رہا ہے فائنل میں جو بھی ٹیم جیتتی ہمیں خوشی ہوتی کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔