گورنر سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

422

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری سے ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جس میں گورنر سندھ نے ان کی خیریت بھی معلوم کی۔

آصف زرداری اور گورنر سندھ نے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔