کلائمیٹ ایکشن سے متعلق چینی پیش رفت رپورٹ اقوام متحدہ میں جمع

273
climate action

بیجنگ: چین نے قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سیز)کے اہداف کے حصول کی جانب  پیش رفت رپورٹ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق فریم ورک کنونشن سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔

وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات کے مطابق “چین کی قومی سطح پر طے شدہ شراکت (2022) پر عملدرآمد پر پیشرفت” کے عنوان سے اس دستاویز میں 2020 میں این ڈی سیز کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد سے ملکی پیش رفت کی تفصیل دی گئی  ہے، جس میں ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینے اور عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اس کے عزم اور کوششوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں این ڈی سی اپ ڈیٹ کے بعد سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اعلی سطح کے ڈیزائن پر خصوصی توجہ کے ساتھ چین کے نئے انتظامات اور اقدامات کا مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے،اس کے ساتھ  صنعتوں، شہری اور دیہی تعمیرات نقل و حمل اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں گرین ہاس گیسز کے اخراج کو کنٹرول کرنے میں ہونے والی پیش رفت بارے بتایاگیا ہے۔

رپورٹ میں ماحول دوست اور کم کاربن انرجی ٹرانزیشن ، ماحولیاتی نظام میں کاربن جذب  کرنے کی استعداد میں اضافے، کاربن مارکیٹ کی ترقی، اور موسمیاتی تبدیلیوں سے موافقت جیسے شعبوں میں چین کی کامیابیوں کو مختصر طور پر بیان کیاگیا ہے۔