ریفری پر پریشر کیوں ڈالا، معروف فٹ بال کلبز پر بھاری جرمانہ

408

 لندن:انگلش پریمئیر لیگ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے اور ایمپائر پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش میں کلبز پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا،

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو اور چیلسی کے خلاف میچوں میں اپنے کھلاڑیوں کے طرز عمل پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے.

فٹ بال ایسوسی ایشن نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں امپائر کو دباﺅ میں لانے کی کوششیں کرنے پر مجموعی طور پر 82ہزار پاﺅنڈز جرمانہ عائد کر دیا ہے.

نیو کیسل کے خلاف 0-0سے ڈرا میں کرسٹیانو رونالڈو کے گول کو آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کیے جانے کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے ریفری کو گھیر لیا تھا،مانچسٹر یونائیٹڈ نے میچ میں اپنا جرم قبول کرتے ہوئے 24ہزار پاﺅنڈز اور چیلسی نے 37ہزار پاﺅنڈز کا جرمانہ قبول کر لیا ہے۔