چین کی فوج سے منسلک کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر امریکی پابندی مسترد

368

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان نے کہا ہے کہ چین وائٹ ہاس کے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتا ہے جس میں چینی فوج سے منسلک چینی کمپنیوں میں امریکی سرمایہ کاری پر ٹرمپ دور کی عائد پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ژا نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا، “سابق انتظامیہ کی جانب سے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی جاری رکھنا جن کے بارے ان کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق چین کی فوج سے ہے،  امریکا اپنی غلطی دہرا رہا ہے”۔

ژا نے کہا کہ یہ اس کے سیاسی ایجنڈے پر مبنی اقدام اور حقائق و متعلقہ کمپنیوں کی اصل صورتحال سے انکار ہے۔ اس نے مارکیٹ ضابطوں کو بری طرح کمزور کرکے چینی کاروباری اداروں اور امریکی سرمایہ کاروں سمیت عالمی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی اور مارکیٹ کا احترام کرے، اپنا راستہ بہتر بنائے اور ایسے اقدامات کرنا بند کردے جن سے عالمی مالیاتی مارکیٹ کے افعال اور سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق و مفادات کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنیوں کے جائز قانونی حقوق اور مفادات کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کے لئے چین ضروری اقدامات کرے گا اور قانون کے مطابق ان کے مفادات کے تحفظ میں چینی کاروباری اداروں کی مدد کرے گا۔