اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب تک رانا ثناء اللہ بیٹھے ہیں انصاف نہیں ہو سکتا،آزادی مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی درج ہونے والی ایف آئی آر قابلِ قبول نہیں، حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹیشنر کی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز جمعرات کو وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔